عبدالقادر ملا کی پھانسی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے: نیشنل پیس کمیشن
Posted on December 16, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلادیش نے عبدالقادر ملا کو پھانسی دیکر انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے‘ بنگلا دیش کے اس عمل سے اقوام متحدہ اور مہذب قوموں کی پھانسی کی سزا کیخلاف جدوجہد کو بدترین نقصان پہنچا ہے۔
نیشنل پیس کمیشن آف پاکستان فار انٹرفیتھ ہارمنی مرکزی چیئرمین ڈاکٹر فتاح میمن ، انسانی حقوق ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ، چیئرمین سندھ خالد محمود شاہ و دیگر عہدیداران جانب سے بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے کہا کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی نہ صرف 1971ءمیں مجیب الرحمن اور ذوالفقار بھٹو کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ور زی ہے بلکہ یہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کیخلاف اعلان جنگ بھی ہے سج کی زد میں بنگلا دیش میں مقیم وہ تمام محبان پاکستان آسکتے ہیں جنہوں نے 71ء میں پاکستان کے مستحکم و سالم وجود کیلئے بھارتی سازشوں کیخلاف جدوجہد کی تھی اسلئے پاکستان کو اس معاملے و مسئلے پر بنگلہ دیش کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس کا پائیدار حل نکالنا چاہئے جبکہ پھانسی کی سزا کیخلاف سرگرم انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کی جانب سے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی کے زریعے بنگلہ دیش کی جانب سے انسانی حقوق کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کے عمل کا نوٹس لیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com