ملا عبدالغنی برادر طالبان سے امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے سرگرم

Taliban

Taliban

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) افغان طالبان کے سرکردہ رہنما ملا عبدالغنی برادر رہائی کے بعدشمالی وزیرستان پہنچ گئے۔ پاکستانی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ ملاعبدالغنی برادر نے شمالی وزیرستان میں حقانی گروپ اور پاکستانی و افغانی طالبان سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکراتی عمل کامیاب بنانے کیلئے ٹی ٹی پی کی اعلی قیادت سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ ملا عبدالغنی برادر طالبان شوری کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں اور مذاکرات کے حوالے سے تمام گروپوں کو ایک ایجنڈے پر متفق کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔