اسلام آباد (جیوڈیسک) چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے پر ہر پاکستانی کو دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ عبدالقادر ملا بنگلہ دیش بننے سے پہلے آخری دم تک متحدہ پاکستان کے داعی رہے۔
عبدالقادر ملا کو 1971ء میں پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھانے پر سزائے موت دی گئی۔ 1971 کے واقعات کو 42 سال گزر جانے کے باوجود جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عبدالقادر ملا کو پھانسی کی سزا دے کر ماضی کے پرانے زخموں کو پھر سے ہرا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
دانشمندی کا تقاضا یہ تھا کہ ماضی کو فراموش کرکے نئے دور کا آغاز کیا جاتا۔