افغانستان (جیوڈیسک) افغان نائب صدر کے ترجمان کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں کہ طالبان کمانڈر زخموں سے جانبر ہو سکے یا نہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے افغان ایجنسی اور دوسرے ذرائع سے ملا منصور کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی، تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔
ملا اختر منصور کو رواں سال 31 جولائی کو ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان کا نیا امیر مقرر کیا گیا تھا۔