اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے نائب امیر اور قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کے حامی تھے کہ پاکستان کو ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اور انھیں اپنا ہم نوا بنانا چاہیے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا انہوں نے ملاعبد الغنی کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔
اس حوالے سے نواز شریف کے مؤقف سے متعلق سوال پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اس حوالے سے کیا مؤ قف تھا اس کا جواب خود نواز شریف بہتر طور پر دے سکتے ہیں۔