ملا برادر کو چھوڑنے کا تحفہ چرچ پر حملے کی صورت میں ملا، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

پشاور (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملا برادر کو چھوڑنے کا تخفہ چرچ پر حملے کی صورت میں ملا ہے، لشکر جھنگوی سے مقابلے کا وقت آگیا ہے۔ پشاور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام بنانے اور ملک کا امیچ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ ملا برادر کو چھوڑنے کا تحفہ چرچ پر حملے کی صورت میں ملا، لشکر جھنگوی سے مقابلے کا وقت آگیا۔ اس سے قبل سابق وزیر داخلہ پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے جب لیڈی ریڈنگ ھسپتال پہنچے تو انہیں مظاہرین نے گھیر لیا جس پر وہ بھاگ کھڑے ہوئے، مظاہرین بھی ان کے پیچھے بھاگے تاہم رحمان ملک نے چیف ایگزیکٹو کے دفتر میں پناہ لی۔