کراچی (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے خان سید سجنا کو جنوبی وزیرستان کی امارت سے ہٹا دیا، شمالی و جنوبی وزیرستان میں تحریک کی ذمہ داری عمر خراسانی کے سپرد کر دی گئی۔
حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان داؤد محسود نے نامعلوم مقام سے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی نگرانی خان سید سجنا سے لے کر کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی نائب امیر شیخ خالد حقانی کو سونپ دی گئی ہے جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں تحریک کی ذمہ داری عمر خراسانی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ داؤد محسود کا کہنا تھا کہ ہم امیر ملا فضل اللہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔