کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی تک انتخابات کا بائیکاٹ کریں، افغانستان میں آئندہ سال صدارتی انتخاب ہورہا ہے اور یہی سال ہے امریکا کے افغانستان سے انخلا کا۔ افغان طالبان کے رہنما مولانا عبدالعزیز کے مطابق ملاعمر نے عوام اور علما سے اپیل کی ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے خلاف مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین سے بھی کہا جارہا ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لیں۔ طالبان رہنما کے مطابق مسلمانوں اور نہتے لوگوں کے خلاف بم دھماکے اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملے بالکل درست ہیں۔