ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے ساتھ تعاون نہیں کیا،اتنا بڑا مجمع دیکھنے کے باوجودگی ٹس بند کر دیے گئے، ہماری خوشی غم میں بدل گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے حادثے بعد الزام عائد کیا کہ واقعہ ملتان انتظامیہ کی بدانتظامی کی وجہ سے پیش آیا، ملتان کی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔
کل سے سیکیورٹی کے لیے شور مچارہا تھا، کل بجلی بحال کرائی گئی، انھوں نے کہا کہ جلسے سے نکلنے والے صرف 2 گیٹ کھولے گئے باقی بند کر دیے گئے، جس کی وجہ سے یہ بدقسمت واقعہ پیش آیا۔