ڈیرہ غازی (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں موبائل فون رکھنے کے جرم میں پنچایت کے حکم پر مبینہ طور پر سنگسار کی جانے والی خاتون کے ورثا نے ملتان میں احتجاج کیا۔ ملتان کے نواں شہر چوک پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے ڈیرہ غازی خان پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس سیاسی دبا کی وجہ سے عارفہ کو سنگسار کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے اور وزیر اعلی پنجاب سے پولیس کیخلاف کارروائی کی اپیل کی۔