ملتان میں سالانہ سپورٹس گالا، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے سالانہ سپورٹس گالاکا انقعاد کیا گیا ہے۔ مختلف ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے شائقین کی توجہ کا کرکز بنے ہوئے ہیں۔ جیمزیم میں سپورٹس گالا کا افتتاحی باسکٹ بال میچ گورنمنٹ کمپری ہنسو اور شمسں آباد سکول کے درمیان کھیلا گیا۔

جس میں شمسں آباد سکول کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 30 کے مقابلے میں 26 سکور سے کامیابی حاصل کی جس پر باسکٹ بال کی فاتح ٹیم نے بھرپور انداز سے جشن منایا۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ، ہاکی، سائیکلسٹ اور لانگ ٹینس کے شاندار مقابلے بھی جاری ہیں جس سے شائقین کی بڑی تعداد بھی محظوظ ہو رہی ہے۔ سپورٹس گالا 3 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں فاتح ٹیموں کو نقد انعام اور ٹرافیاں پیش کی جائیں گی۔