ملتان (جیوڈیسک) ملتان اور گرد و نواح میں دھند کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر، حد نگاہ پچاس میٹر تک محدود ہو گئی۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع میں دھند کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
شہر میں دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر جبکہ نواحی علاقوں میں حد نگاہ بیس سے تیس میٹر ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت چار اعشاریہ چھ سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پندرہ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب سو فیصد ہے موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت چار سنٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ دھند کے باعث ٹرینیں 4 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔