ملتان اور اس کے گردو نواح میں بارش سے موسم خوشگوار

Multan Rain

Multan Rain

ملتان (جیوڈیسک) ملتان اور اس کے گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔سحری کے وقت ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ملتان میں یہ ہلکی بارش مون سون کی پہلی بارش ہے جس سے حبس اور گرمی کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔