ملتان (جیوڈیسک) قائم مقام صدر نئیر حسین بخاری نے ملتان، بہاولپور، راولپنڈی کیلئے نئے ایپلٹ ٹریبونلز کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئے ٹریبونلز انتخابات میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں نمٹائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کا ملتان بینچ جسٹس خواجہ امتیاز احمد، جسٹس محمود مقبول باجوہ پر مشتمل ہوگا جبکہ راولپنڈی بینچ میں جسٹس مامون شیخ اور عائشہ اے ملک شامل ہیں۔ بہاولپور بینچ کے لیے جسٹس اعجاز احمد اور جسٹس شہزادہ مظہر کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔