ملتان میں ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، فائرنگ سے 2 گارڈز زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) بوسن روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈ ز کو بھی زخمی کر دیا۔ مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر 5 سے 7 ملزمان ایک نجی بینک میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ، بینک عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز ندیم اور اسلم کو تشدد کا نشانا بھی بنایا اور فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پشتو زبان میں بات کر رہے تھے اور ان کی عمریں 22 سے 30 سال کے درمیان تھیں، بینک عملے اورعینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے جاری کئے جائیں گے۔