ملتان: بینک میں دن دیہاڑے ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے علاقے غوث العظم روڈ پر دن دیہاڑے 6 مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور بینک عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

بینک میں تعینات سکیورٹی گارڈز کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے عبدالستار نامی گارڈ موقع پر جاں بحق جبکہ عابد زخمی ہوگیا۔ ڈکیتی کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بینک کو سیل کر دیا۔

سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار پولیو مہم میں مصروف ہیں جس کا فائدہ ڈاکوئوں نے اٹھایا اور دھند کے باعث فرار ہونے میں بھی باآسانی کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو بینک سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹے کر فرار ہوئے ہیں۔