ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بلو بٹ سمیت اٹھارہ ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے الزام میں نامزد بلو بٹ اور دیگر سترہ ملزم اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
عبوری ضمانت کی درخواست پیش کی گئی، انسداد دہشت گردی کی کورٹ نمبر ایک کی عدالت نے بلو بٹ اور دیگر ملزموں کو چار ستمبر تک عبوری ضمانت کر دی ہے، عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بلو بٹ پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں، اس موقع پر بلو بٹ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیں گے۔