ملتان: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کینٹ اسٹیشن کو کلیئر قرار دے دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کینٹ اسٹیشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کوئی بم نہیں ملا۔ جس کے بعد کینٹ اسٹیشن کوٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غلط اطلاع دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف تھانہ ریلوے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔