ملتان: اونٹوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

Multan

Multan

ملتان : بستی ملوک میں غیر قانونی طورپر اونٹوں کی لڑائی کے مقابلے ہوئے۔ سرعام لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا رہا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اونٹوں کے دنگل میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے لائے گئے 50 سے زائد اونٹوں کے مقابلے کرائے گئے۔

اونٹوں کی لڑائی رحیم یار خان سے آئے ہوئے سانول نامی اونٹ نے جیت لی۔ صحرائی جہازوں کے دنگل پر لاکھوں روپے کا سر عام جوا بھی کھیلا جاتا رہا، تاہم متعلقہ تھانے کی پولیس جواریوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی رہی۔ اینیمل ایکٹ کے تحت اونٹوں کی لڑائی پر پابندی کے باوجود لائیو سٹاک حکام نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔