ملتان : کارڈیالوجی سے نوسرباز خواتین کا گروہ گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نوسر باز خواتین کا گروہ پکڑا گیا جس نے ہسپتال میں مریضوں سے پرس چھیننے اور متعدد چوریوں کا اعتراف کر لیا۔

پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چونتیس سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود چوری اور نوسر بازی کی وارداتیں بڑھ گئیں جس پر ایم آئی سی کی انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہسپتال میں خاتون مریضہ سے پرس چھنینے والی چاروں خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جن سے گیارہ موبائل فونز اور ہزاروں کی نقدی برآمد ہونے پر تھانہ کینٹ کی پولیس کے حوالے کر دیا۔

جہاں پر نوسرباز خواتین نے ہسپتال میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ پولیس ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے خواتین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای آئی سی کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر رانا الطاف کا کہنا ہے گروہ کی گرفتاری سے ہسپتال میں بڑھتی وارداتوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔