ملتان (جیوڈیسک) اے سی سٹی فاروق ڈوگر نے خفیہ اطلاع پر چلڈرن کمپلیکس کی کینٹین پر چھاپہ مارا جہاں سے ہزاروں موبل آئل کے ڈبے برآمد کر لئے گئے جنہیں کنٹین میں چھپایا گیا تھا۔
پولیس نے کینٹین میں کام کرنے والے ایک ملازم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق برآمد کئے گئے ڈبوں پر یو ایس اور نیٹو کی مہریں لگی ہوئی ہیں جبکہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں یہ سامان نیٹو کنٹیرز سے چوری تو نہیں کیا گیا ہے۔