ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شہریوں کو زکوة دلوانے کا لالچ دے کر رقم لوٹنے والے لٹیرے کو شہریوں نے پکڑ کر پہلے خود مارا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے گھنٹہ گھر چوک پر شہریوں نے سلیم نامی ایک نوسرباز کو پکڑا اور اس کی درگت بنا دی۔
شہریوں نے الزام عائد کیا کہ سلیم ان سے سو سو روپے بٹورتا رہا تاکہ عید پر پانچ ہزار روپے زکوة دلوائے گا جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو زکوة لینے والے غریب افراد نے اس کا ارادہ بھانپ لیا اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا لیکن اس سے پہلے خواتین نے اس کی خوب پٹائی بھی کی۔