ملتان: شہریوں نے چور پکڑ لئے، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے

Thief

Thief

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شہریوں نے تین چوروں کو پکڑ کر ان کی خوب درگت بنائی۔ دھنائی کے بعد تینوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملتان کے علاقے پیراں غائب روڈ پر محلہ عوام پورہ میں چور راشد، ارشد اور اللہ رکھا گھر میں داخل ہوئے اور سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ گھر والوں اور اہل محلہ نے ان کی خوب درگت بنائی اور تینوں کی مونچھیں اور سر کے بال بھی مونڈ دیئے۔