ملتان: شہریوں نے ڈکیت کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کے دوران ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق وہاڑی روڈ پر توصیف نامی شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ جس پر 2 ڈاکووں نے اسے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور سلیم نامی ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں تھانہ شمس آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔