ملتان کی معصوم شاہ روڈ پر کپڑے کی دکان میں ڈکیتی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ڈاکو دن دیہاڑے کپڑے کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملتان کی معصوم شاہ روڈ پر واقع کپڑے کی دکان کے سامنے ڈاکوؤں نے گاڑی کھڑی کی جس میں تین ڈاکو باہر نکلے اور ایک گاڑی میں بیٹھا رہا۔

دو ڈاکوؤں نے لوہے کے راڈ سے تالے توڑے اور تیسرا نگرانی کرتا رہا۔ تینوں ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور نقدی نکالی اور باری باری کپڑے کے 6 بورے کار میں رکھے اور فرار ہوگئے۔

دکان کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ لوٹے گئے کپڑے کی مالیت لاکھوں روپے تھی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔