ملتان: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21 کاروباری مراکز سیل
Posted on July 19, 2021 By Majid Khan مقامی خبریں, ملتان
Corona SOPs Violations
ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21 کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 21 کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل کر کے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ولیمے میں مدعو مہمانوں کی ویکسینیشن کا ثبوت نا ہونے پر شادی ہال سیل کیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com