ملتان : عدالت نے سزائے موت کے قیدی کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کر دیئے

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملزم زاہد حسین نے 2001 میں ساہیوال کے قریب پولیس ناکے پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو قتل کر دیا تھا جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو موت کی سزا سنائی تھی۔

اعلیٰ عدالتوں اور رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے پر ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

مجرم کو 22 اپریل کو ساہیوال کی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔