ملتان کچہری چوک پر بہن بھائی کی خودسوزی کی کوشش

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے نواحی علاقے دنیا پور میں قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر بہن اور بھائی نے خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔دونوں کو پولیس نے تحویل میں لیکر نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ملتان کے نواحی علاقے دنیا میں آٹھ ماہ قبل زمین کے تنازع پر مخالفین نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ جس کا مقدمہ چارافرادکے خلاف تھانہ دنیا پور میں درج کیا گیا۔

آٹھ ماہ تک کوئی پیش رفت نہ ہونے اور مبینہ طور پر ملزمان کی حمایت پراہلخانہ نے آج چوک کچہری پر احتجاج کیا اس دوران جنت بی بی اور رمضان نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی۔

اس دوران ریسکیواور پولیس نے دونوں افراد کو اس انتہائی قدم سے روکا اور فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ آر پی او ملتان امین وینس نے بتایا کہ تھانا صدر دنیا پور میں درج مقدمے کے ملزمان کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائیگا۔ مقدمہ میں جانبداری کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔