ملتان: ڈینگی سے متاثر مزید دو مریض ہسپتال داخل، مجموعی تعداد 8 ہو گئی

Dengue

Dengue

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) ملتان میں بھی ڈینگی سے متاثر مزید دو مریض نشتر ہسپتال میں داخل، زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی۔

ڈینگی وائرس کے وار ملتان میں بھی جاری ہیں، وائرس سے متاثرہ مزید دو مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جنہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سب سے بڑے ہسپتالوں نشتر اور چلڈرن کمپلیکس سے بھی ڈینگی کا لاروا ملا ہے جس پر انتظامیہ نے متاثرہ جگہوں پر سپرے شروع کر دیا ہے۔