ملتان: بوسیدہ عمارت کی چھت گر گئی، بہن بھائیوں سمیت تین جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے علاقے بلال نگر میں بارش کے باعث بوسیدہ عمارت کی چھت گر گئی۔

گھر میں موجود تہمینہ، ان کا انیس سالہ بیٹا ریحان، تین ماہ کی زینب اور بھانجا احمد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں اور اہل علاقہ نے ملبے سے چاروں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریحان، احمد اور زینب دم توڑ گئے جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔