ملتان : گھریلو تنازعہ پر بھانجے نے خالہ پر تیزاب پھنک دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) شجاع آباد کی رہائشی خاتون کے چہرہ پر اس کا بھانجا تیزاب ڈال کر فرار ہو گیا۔

خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ 24 سالہ رخسانہ کی آنکھیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ رخسانہ بی بی کو نشتر ہسپتا ل ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزم ذیشان اور رخسانہ کے گھر والوں کا آپسی تنازعہ تھا۔ جس پر ملزم نے اپنی خالہ کو گولی مارنے کی دھمکی دی اور تھوڑی دیر بعد تیزاب ڈال کر فرار ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔