ملتان: دس سالہ گھریلو ملازمہ پر مالک کا تشدد

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) گلگشت کالونی کے رہائشی نوید کے گھر 10 سالہ اقصی کام کرتی تھی۔ گھر میں موبائل گم ہوا۔ جس پر گھر کے مالک نے 10 سالہ اقصی پر موبائل چوری کا الزام لگایا اور ایک گھنٹے کے لیے کمرے میں بند کر دیا۔

اس کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی اقصی کو نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ہاتھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ تھانہ گلگشت کی پولیس نے مالک نوید کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔