ملتان : پی پی 196 ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں میں جوڑ توڑ جاری

Election

Election

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پی پی 196 میں ضمنی الیکشن میں امیدواروں نے کمر کس لی ہے، سیاسی جوڑ توڑ جاری جبکہ حلقہ میں پولنگ اکیس مئی کو ہوگی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سو چھیانوے میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ملتان ریجن نے پینتیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں تاہم تاحال کسی بھی امیدوار نے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کروایا ، جبکہ پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ نو مئی ہے۔

حلقہ میں مسلم لیگ نون کی ٹکٹ کے لیے رانا محمود الحسن مضبوط امیدوار جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے رانا عبدالجبار مضبوط امیدوار ہیں تاہم پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کیمطابق حلقہ میں پیپلز پارٹی ن لیگ جبکہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں پی پی ایک سو چھیانوے سے مسلم لیگ نون کے عبد الوحید ارائیں نے جیتا تاہم الیکشن کمیشن نے دو شناختی کارڈ رکھنے پر عبد الوحید ارائیں کو نااہل قرار دیکر حلقہ میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔