ملتان: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان کا آغاز

Electricity thieves

Electricity thieves

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ضلعی انتطامیہ نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان کاآغاز کردیا۔ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کمپیوٹرائزڈ میٹر پیچھے کرنے والا سافٹ ویئر بھی پکڑا گیا۔ حکام نے متعدد گھروں کے کنکشن کاٹ دیئے۔ ایک جانب تو ملک بھر بجلی کا شارٹ فال قابو سے باہر ہے۔ تو دوسری جانب ملتاں میں بجلی چوروں نے محکمہ کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔

ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے ملتان الیکٹرک پاور کے حکام کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کیا۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دروان انکشاف ہوا کہ بجلی چوروں نے ایسا سافٹ وہئر بھی تیار کررکھا ہے۔ جس سے کمپیوٹرزائزڈ میٹر بھی ریورس کئے جارہے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بجلی چوروں کو مدد فراہم کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ چھاپے کے دوران بیس سے زائد بجلی چوروں کو حراست میں لے لیا گیا۔