ملتان : پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، ورثاء کا احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) لطیف آباد میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے وقاص نامی نوجوان پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے واقع کے بعد ورثاء نے بہاولپور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا۔ جس سے گاڑیوں کی کئی میل لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مخالفین نے ایک سال پہلے بھی فائرنگ کر کے وقاص کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا تھا تاہم پولیس تاحال قاتلوں کو نہیں پکڑ سکی۔