لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کابینہ نے ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ کا اجلاس لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام منصوبے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لئے جائیں۔