ملتان (جیوڈیسک) لطیف آباد کے علاقے میں مصباح نامی خاتون سسرالیوں کو بغیر بتائے بیمار والدہ سے ملنے میکے گئی۔ جس پر سسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا جسم 90 فیصد سے زائد جھلس جانے سے حالت خطرے میں ہے۔
واقع کے بعد تھانہ الپہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے خاتون کی ساس ساس زبیدہ بی بی، دیور سکندر، دیورانی نگینہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے تاہم شوہر ناصر تاحال فرار ہے۔ جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔