ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں خاندانی رنجش نے دو بہنوں کی جان لے لی، دودن قبل اغوا کی جانے والی کمسن بچیوں کی لاشیں آج نہر سے مل گئیں، ایک اب بھی لاپتہ ہے۔
تھانہ الپہ کی پولیس کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے عنایت پور کے رہائشی اقبال حسین کی تین بیٹیاں 5 سالہ شاہدہ، 9 سالہ شہر بانو اور 7 سالہ زہرہ اپنی دادی کے ساتھ گذشتہ رو رشتہ دار کے گھر شادی میں گئی تھیں جہاں سے انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔
آج شجاع آباد کینال سے شہربانو اور زہرہ کی لاشیں مل گئیں جبکہ شاہدہ اب بھی لاپتہ ہے۔ متاثرہ خاندان کے الزام پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک خاتون نسرین اوراس کے شوہر مظہر کو حراست میں لے لیا۔