ملتان (جیوڈیسک) گھریلو لڑائی جھگڑے کے بعد شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو زہر کھلا دیا۔ جسے تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا لیکن خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔
پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔
جبکہ خاتون کے ورثاء نے تھانہ کبیر والا میں خاتون کے خاوند کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کاروائی کی جائے گی۔