ملتان:ایف آئی اے کے جعلی نوکری کے لیٹر دینے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ایف آئی اے کے جعلی نوکری کے لیٹردے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کاسرغنہ جلیل آبادسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نواز سندھی جعلی نوکری کے لیٹر میں ایف آئی اے کے مختلف عہدے اور نام تحریر کر کے نوجوانوں سے لاکھوں روپے لوٹ رہاتھا۔ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔