ملتان (جیوڈیسک) پنجاب کے ضلع ملتان میں محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری غلام حیدر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ سینٹرل جیل اور سرکٹ ہاؤس سے ملحقہ انتہائی حساس علاقے میں دو نامعلوم افراد نے محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری غلام حیدر کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انتہائی حساس علاقے میں ہونے کے باوجود ملزمان محکمہ صحت کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چوہدری غلام حیدر کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔