ملتان : فلائی اوور سے کو دنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں فلائی اوور سے چھلانگ لگانے والی خاتون زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ طارق آباد کی 22 سالہ لیڈی ہیلتھ ورکر سمن نے گزشتہ روز قذافی چوک فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی۔

جسے تشویشناک حالت میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ذریعے نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم سمن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی، تاحال سمن کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔