ملتان کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

Fog

Fog

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں آسمان کو دھند کی سفید چادر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا شروع ہونے والا سلسلہ آئندہ چند روز تک مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ملتان اور گرد و نواح میں دھند کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس نے حد نگاہ کو متاثر کیا ہے تاہم موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ آدھ کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے۔

کہ سفر کے دوران ڈرائیور حضرات احتیاط برتیں تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ ملتان میں کینٹ ، ڈبل پھاٹک ، ایم ڈی اے ، نشتر چوک ، ابدالی روڈ ، بوسن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صبح سے ہی آسمان پر دھند چھائی ہوئی ہے۔