ملتان (جیوڈیسک) ممتاز آباد میں واقع نجی ہوٹل میں گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج کے طالب علم معین اور معاویہ چائے پینے جاتے اور پیسے دیے بغیر آ جاتے تاہم ہوٹل مالک نعیم کی جانب سے چائے کے پیسے طلب کرنے پر طالبعلم نے پٹرول چھڑک کر آگ لگ دی۔
جس سے ہوٹل مالک جھلس گیا تاہم امدادی ٹیموں کے ذریعے زخمی نعیم کو نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ہوٹل مالک نعیم کا ساٹھ سے ستر فیصد جسم جھلس گیا ہے جس کے باعث اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔