ملتان (جیوڈیسک) قاسم بیلہ میں رات کو گھر میں ایمان اور ثمینہ نامی خواتین کمرے میں ہیٹر جلا کر سور رہی تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔
گھر میں اکیلے ہونے کے باعث کوئی مدد کو نہ آسکا تاہم دوپہر کے وقت پڑوسیوں نے دیکھا کے ہمسائے آج گھر سے باہر نہیں نکلے جس پر پڑوسی گھر کی خواتین پہنچیں۔
جلا ہوا کمرہ اور لاشیں دیکھیں تو پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق ایمان اور ثمینہ کے ورثا غم سے نڈھال ہیں۔