ملتان : گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی ہسپتالوں میں آمد جاری

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں 175 مریض لائے گئے۔ ملتان کے سول، چلڈرن اور نشستر ہسپتال میں متاثرہ افراد لائے گئے جن میں سے 73 افراد کو داخل کر لیا گیا۔

جبکہ باقی افراد کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے ہسپتالوں کی وارڈز میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے گیسٹرو سے بچا جا سکتا ہے۔