ملتان میں گیسٹرو کے مزید 64 مریض ہسپتال داخل

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں گیسٹرو میں مبتلا 171 نئے مریض لائے جن میں 64 کو داخل کیا گیا جبکہ 112 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ملتان میں نشتر ھسپتال، چلڈرن کمپلیکس،اور سول ھسپتال سمیت مختلف سرکاری ھسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا 64 نئے مریض داخل کر لیے گئے ہیں۔

جن کا علاج جاری ہے محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں اس وبا میں بے قابو ہونے کی وجہ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہے محکمہ صحت کا کہنا ہے۔

کہ اگر شہری مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر کے گیسٹرو کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ سرکاری ھسپتال میں مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔