ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں گیسٹرو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ مزید ستانوے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی غفلت اور مضر صحت مشروبات کے استعمال کے باعث مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
نشتر ہسپتال ، چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال میں گیسٹرو سے متاثرہ 173 مریض لائے گئے جن میں سے 97 کو تشویشناک حالت کے باعث داخل کرلیا گیا۔ چھہتر مریضوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھجوادیا گیا۔