ملتان(جیوڈیسک)الیکشن بڑی ظالم چیز ہیکبی ذرے کو ماہتاب بنا دیتی ہے تو کبھی دیوتائوں کو ناک کے بل گراد یتی ہے ۔ گیارہ مئی کے انتخابات نے بھی بڑے بڑے نامیوں کے نام مٹا ڈالے، سابق وزیراعظم اور جنرل مشرف کوباس کہنے والے ظفر اللہ جمالی الیکشن ہار گئے راجہ پرویز اشرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی تاریخ دیتے دیتے اپنی ہی تاریخ بھلا بیٹھے اور لوگوں نے ووٹوں کی لوڈ شیڈنگ کر کے انہیں بھلا دیا۔
سابق وزرائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور قمر زمان کائرہ نا تو حکومت کو اپنی کارکردگی سے مطمیئن کر سکے نا عوام کو ، اب یہ بھی ایوانوں سے باہر ہی ہو ں گے جنوبی پنجاب کے رہنما ریاض فتیانہ بھی سرگرم سیاست کرنے کے بعد بالآخر شکست سے دو چار ہو گئے۔
ضلع ہزار کی ملک بھر میں جنگ لڑنے والے بابا حیدر زمان بھی اپنے ہی مجوزہ ضلع میں کامیاب نا ہو سکے ، ٹی وی چینلز پر ملسم لیگ ن کی جنگ لڑنے والے حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں ایسے پھنسے کہ گھر کے رہے نا گھاٹ کے ، اور سب سے زیادہ برا تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا جو خود تو الیکشن لڑنے سے رہ گئے ہی تھے ، انکے بیٹے علی حیدر اور علی موسی بھی الیکشن نہ جیت سکے۔