ملتان : 6 سالہ بچی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے ہوئے آگ میں گر کر جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) بستی گجراں والی کے علاقے میں 6 سالہ بچی فوزیہ والد کے ساتھ بھٹے پر کام کر رہی تھی کہ کوئلہ ڈالنے کے دوران اچانک پاؤں پھسلنے سے کئی فٹ گہرے گڑھے میں جا گری اور بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ واقع کے بعد بھٹہ مالک موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچی کی لاش کو بھٹے سے نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ بھٹے پر چائلڈ لیبر کا ختمہ ہونا چاہئے تاکہ مزید واقعات سے بچا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ چائلڈ لیبر کے خاتمے میں ناکام ہو گئی ہے۔